بیجنگ :چین کے نائب وزیر برائے حیاتیات و ماحولیات لی گاؤ نے چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین 9 سے 20 نومبر تک ترکیہ کے شہر انطالیہ میں منعقد ہونے والے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن میں فریقوں کی اکتیسیوں کانفرنس یعنی کاپ 31 میں ایک وفد بھیجے گا اور موسمیاتی تبدیلی کے بین الاقوامی مذاکراتی عمل کو فعال طور پر فروغ دے گا ۔ اس وقت عالمی آب و ہوا کی حکمرانی کی توجہ ضوابط پر مذاکرات سے عمل درآمد کی طرف منتقل ہو گئی ہے۔ لی گاؤ نے کہا کہ کاپ 31 کو ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے 2035 تک 300 بلین امریکی ڈالر کے فنڈ ز اورموسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے تین گنا فنڈنگ کے ہدف کی تکمیل کے لیے روڈ میپ پر تفصیلی بات چیت ہونی چاہیے۔ ممالک، بلخصوص ترقی پذیر ممالک کی تبدیلی میں درپیش مشکلات پر قابو پانے نیز شمال اور جنوب کے فرق کو کم کرنے میں مدد کرنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین نے ہمیشہ مثبت اور تعمیری رویے کے ساتھ بین الاقوامی موسمیاتی تبدیلی کے مذاکراتی عمل میں حصہ لیا اور اسے فروغ دیا ہے ، اور کانفرنس کی کامیابی کے لئے چینی دانش ، چینی حل اور چینی توانائی فراہم کی ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.