بھارتی اداکار اجیت کمار کی والدہ 89 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں


بھارتی میڈیا کے مطابق تامل فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار اجیت کمار کی والدہ موہنی کا انتقال ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ موہنی عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے کچھ عرصے سے صحت کے مسائل سے دوچار تھیں اور آخری وقت چنئی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ملک سے باہر دبئی میں موجود تھے اور والدہ کے انتقال کی خبر سنتے ہی فوری اپنے اہل خانہ کے ساتھ چنئی پہنچے۔

اداکار کی والدہ کے انتقال کی خبر نے تامل فلم انڈسٹری اور اجیت کے مداحوں کو گہرے دکھ میں مبتلا کر دیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment