بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر جرمنی کے صدر فرانک والٹر شٹائن مائر 27 سے 31 اکتوبر تک چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔ جرمن صدر کا طیارہ صوبہ آن ہوئی کے شہر حہ فے کے شین چھیاؤ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا، جہاں سے انہوں نے اپنے دورۂ چین کا آغاز کیا۔ یہ تقریباً آٹھ سال بعد ان کا چین کا دورہ ہے۔دورے کے دوران صدرِ مملکت شی جن پھنگ سے جرمن صدر ملاقات کریں گے، جبکہ چین کے وزیراعظم لی چھیانگ اور قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لے جی بھی ان سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔چین اور جرمنی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 54 برسوں کے دوران دونوں ممالک نے قریبی تعاون کے ذریعے تزویراتی اتفاقِ رائے کو مضبوط کیا اور عملی تعاون کے ذریعے مشترکہ خوشحالی حاصل کی ہے، جس سے دونوں ممالک کے عوام کو حقیقی فوائد پہنچے ہیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.