لیونل میسی انجری کے باعث ورلڈ کپ کوالیفائر سکواڈ سے باہر ہو گئے

سٹار فٹبالر لیونل میسی انجری کے باعث ورلڈ کپ کوالیفائر سکواڈ سے باہر ہو گئے۔ ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کو ارجنٹائن ایف اے نے چلی اور کولمبیا کے خلاف اگلے ماہ ہونے والے جنوبی امریکن ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے اعلان کردہ سکواڈ سے باہر کر دیا

37 سالہ میسی کو گزشتہ ماہ امریکہ میں کوپا امریکہ کے فائنل کے دوران ٹخنے کی انجری کے باعث 28 رکنی سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ انٹر میامی کا کھلاڑی اس وقت اپنے کلب میں صحت یاب ہو رہا ہے۔ارجنٹینا 5 ستمبر کو بیونس آئرس کے مونومینٹل سٹیڈیم میں چلی کی میزبانی کرے گا اور پانچ دن بعد بارانکویلا میں کولمبیا کا سامنا کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.