سپینش فٹ بال لیگ لالیگا میں بارسلونا نے ویلینشیا، ریو ویلیکانو نے ایلچے اور سویلا نے سیلٹا ویگو کو ہرا دیا۔ لالیگا کے سنسنی خیز مقابلے سپین میں جاری ہیں۔ کیمپ نو سٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں بارسلونا نے ویلینشیا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔ممفیس ڈیپے، فلپ کاٹینہو اور اینسو فتی نے ایک، ایک گول کیا۔ ویلکاس سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ریو ویلیکانو نے ایلچے کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-2 سے ہرایا۔ فاتح ٹیم کی طرف سے ماریو ہرنڈیزے اور رینڈی نتیکا نے ایک، ایک گول کیا۔ ایک اور میچ سویلا نے سیلٹا ویگو کو 0-1 سے شکست دی۔ سویلا کی جانب سے واحد اور فیصلہ کن گول رافا میر نے سکور کیا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.