ہانگ کانگ کے فاسٹ بولر آیوش شکلا نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں اپنے سپیل کے تمام 4 اوورز ہی میڈن کرا د آیوش شکلا نے ہفتے کو منگولیا کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں اپنے 4 اوورز میں بغیر کوئی رن دیے ایک وکٹ حاصل کی۔ آیوش شکلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تمام 4 اوورز میڈن کروانے والے دنیا کے تیسرے اور مجموعی طور پر چوتھے بولر ہیں۔ان سے قبل کینیڈا کے سعد بن ظفر اور نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن وہ بولرز تھے جنہوں نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں ایک بھی رن دیے بغیر اپنی 4 اوور کا اسپیل مکمل کیا۔ اس کے علاوہ 2021ء میں بھارت کی ڈومیسٹک مشتاق علی ٹرافی میں اکشے کارنیوار نامی بولر نے بھی 4 میڈن اوورز کرائے تھے۔ واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی میچ میں ایک بولر زیادہ سے زیادہ 4 اوورز ہی کرواسکتا ہے، اس لیے اس کا مکمل اسپیل 24 گیندوں کا ہی ہوتا ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.