ترکیہ نے دمشق کے سفارت خانے میں اپنا سفیر نامزد کردیا

انقرہ(ویب ڈیسک)ترکیہ نے طویل عرصے بعد دمشق کے سفارت خانے میں اپنا سفیر نامزد کردیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برہان کروگلو کو ترک سفارت خانے کا عبوری چارج ڈی افیئر مقرر کیا گیا ہے۔

دمشق میں ترک سفارتخانے نے 2012 میں خانہ جنگی کے دوران کام بند کردیا تھا۔ شام کے لیے ترک ناظم الامور اپنا عہدہ کب سنھبالیں گے، یہ واضح نہیں ہوسکا۔ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدن نے کہا کہ انقرہ شام کے صدر بشار الاسد کی برطرفی کے بعد دمشق میں اپنا سفارت خانہ اس وقت دوبارہ کھولے گا جب حالات اس کی اجازت دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.